Friday, April 26, 2024

آصف زرداری ، فریال تالپور کی ضمانت مسترد،عدالت نے گرفتار کرنیکی اجازت دیدی

آصف زرداری ، فریال تالپور کی  ضمانت مسترد،عدالت نے گرفتار کرنیکی اجازت دیدی
June 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی گرفتاری کی اجازت دیدی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری  اپنی  ہمشیرہ  فریال تالپور سمیت  اسلام آباد ہائیکورٹ  پیش ہوئے ،  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی  پر مشتمل بینچ نے اہم کیس کی سماعت کرتے ہوئے  فیصلہ محفوظ  کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔ عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے سے کچھ دیر قبل سابق صدر اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے تھے ۔ عدالت کی جانب سے ملزموں کی ضمانت میں توسیع کی درخواستیں مسترد ہونے اور گرفتاری کی اجازت ملنے پر نیب  اہلکار بھی گرفتاری کے لئے عدالت سے روانہ ہو گئے ۔

جعلی اکاؤنٹس کیس،مرادعلی اور قائم شاہ کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ

قبل ازیں آج نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کئے جس پر ملزموں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب الجواب دلائل مکمل کئے  ۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو بالواسطہ اور بلاواسطہ بینیفشری قرار دے رکھا ہے۔ چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری کی منظور بھی دے رکھی ہے۔