Friday, April 26, 2024

آصف زرداری ، فریال تالپور اور ملک ریاض کے داماد کا نام ای سی ایل میں شامل

آصف زرداری ، فریال تالپور اور ملک ریاض کے داماد کا نام ای  سی ایل میں شامل
July 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ملک ریاض کے داماد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ملک ریاض کے صاحبزادے  ملک زین کو سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو طلب کر لیا ۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں آئی جی سندھ کو حاضری  یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ۔