Thursday, May 2, 2024

آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار ہیں ، فواد چوہدری

آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار ہیں ، فواد چوہدری
January 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار ہیں۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد غور کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سندھ سے بیرون ملک غیر قانونی رقم بھجوانے کا سکینڈ ل 2015 میں سامنے آیا۔ پیپلز پارٹی کے کئی ارکان منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسروبختیار نے اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی کے واویلے کو مسترد کر دیا ۔ کہتے ہیں پی پی پی دور میں افراط زر میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت مختلف پروگراموں کے ذریعے مہنگائی کا بوجھ کم کریگی۔ قبل ازیں کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ائر مارشل ارشد ملک کو قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے تعینات جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن  شاہ رخ  کو ڈی جی کااضافی چارج دیا گیا۔ اجلاس میں گرینڈ حیات کے معاملہ پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں وزیر اعظم بننے سے پہلے فلیٹ خریدا تھا تاہم اس معاملہ پر انہوں نے کابینہ اجلاس کی صدات نہیں کی۔