Thursday, April 18, 2024

آصف زرداری طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد پمز سے گھر روانہ

آصف زرداری طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد پمز سے گھر روانہ
December 12, 2019 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد پمز سے گھر روانہ  ہوگئے

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کی تھی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی ، جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ، آصف علی زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی تھی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری شکاری ہیں ، باہر آکر  کھلاڑی کا شکار کریں گے ۔