Friday, May 10, 2024

آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں بختاور  بھٹو اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں بختاور  بھٹو اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
October 14, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف زرداری سے بختاور بھٹو، لطیف کھوسہ ، فاروق ایچ نائیک ،مصطفیٰ نواز کھوکھر اور رخسانہ بنگش نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملکی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے دو سے پانچ بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا ۔ لطیف کھوسہ نے ملاقات کے دوران آصف زرداری کے  کیسز کے حوالے سے مشاورت کی، ملاقات کے بعد پی پی رہنما واپس روانہ  ہوگئے کسی نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔