Tuesday, May 14, 2024

آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی جعلی اکاؤنٹس کیسز میں چارج شیٹ جاری

آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی جعلی اکاؤنٹس کیسز میں چارج شیٹ جاری
August 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاونٹس کیسز  میں آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی ،  احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی۔

چارج شیٹ  کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل  بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا ، آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے  کیلئے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ میں تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔