Sunday, May 19, 2024

آصف زرداری حکومت کے خلاف تحریک کیا چلائیں گے انکو تو جیل میں ہونا چاہئے ، شفقت محمود

آصف زرداری حکومت کے خلاف تحریک کیا چلائیں گے انکو تو جیل میں ہونا چاہئے ، شفقت محمود
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے آصف زرداری حکومت کے خلاف تحریک کیا چلائیں گے انکو تو جیل میں ہونا چاہئے۔

شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تنظیم سازی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں۔ مشاورت ہو رہی ،پارٹی کے چئیرمین ہی فیصلہ کریں گے۔ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ان سے بات چیت کے لئے پنجاب اسمبلی آیا ہوں۔ انہوں نے کہا پرویز الہی کو منانے کی کوئی بات نہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔ نوازشریف واپس آئیں دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

مزید بولے حکومت اور اتحادیوں کے درمیان تمام پیج برقرار ہیں۔ پرویزالہی سے ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک پیچ پر ہیں۔ تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ چودھری پرویز الہی کا سیاست میں وسیع تجربہ ہے ان کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی لوکل گورنمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ اپوزیشن مائنس ون کی گذشتہ ساڑھے تین سال سے باتیں کر رہی ہے۔ نواز شریف کے اوکانٹ میں 16 ارب روپے لیکن وہ بے خبر ہیں۔