Sunday, September 8, 2024

آصف زرداری جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ تک پاکستا ن نہیں آئینگے : ذوالفقار مرزا

آصف زرداری جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ تک پاکستا ن نہیں آئینگے : ذوالفقار مرزا
March 15, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس انسٹھ کا انتخابی دنگل مسلم لیگ (ن) کے اسماعیل راہو نے جیت لیا۔ پیپلز پارٹی کے نوازچانڈیو دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے شیر پر مہر لگا ئی۔ لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں نے راہو ہاوس میں جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس انسٹھ گولارچی کے سینتیس پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے نواز چانڈیو اور مسلم لیگ (ن) کے اسماعیل راہو کے درمیان تھا۔ پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے شیر پر مہر لگائی۔ انہوں نے اپنا ووٹ عبداللہ جت پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آصف زرداری جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ تک پاکستان نہیں آئیں گے۔ سندھ کے سابق وزیرکا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کا مستقبل روشن ہے‘ ماضی کی طرح ہو گئے تو حشر ایم کیو ایم کے قائد جیسا ہو گا۔ ضمنی انتخاب کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر بھاری نفری تعینات رہی۔