Friday, April 26, 2024

آصف زرداری اپنے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں : پرویز رشید

آصف زرداری اپنے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں : پرویز رشید
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاہے فوج آئینی دائرہ کار میں اپنے فرائض کی تکمیل کر رہی ہے سابق صدر زرداری کو چاہیئے کہ  اپنے الفاظ کے چناو میں احتیاط برتیں ۔ اسلام آباد میں بک شاپ کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں جبکہ فوج ملک کو دھشت گردی سے پاک کرنے کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے آصف علی زرداری کو گفتگو میں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیئے تھا۔ ایپیکس کمیٹی  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں گفتگو کی جا سکتی ہےپریس کےذریعے گفتگو کرنا مسائل کو پیچیدہ کرتا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ علم کی روشنی کو بلا خوف و خطر پھیلانا چاہیئے کیونکہ  پاکستان ایک علم دوست ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر سیاستدان ہیں اور ان کا احترام کرتا ہوں  میری خواہش ہے کہ دل آزاری کا سبب بننے والی تمام باتوں کو ختم کر کے ملکی سالمیت کے لیئے یکجہتی کا ثبوت دیں۔