Thursday, May 2, 2024

آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کو دل کے دکھڑے سناتے رہے ،ذرائع

آصف زرداری  اور نواز شریف ایک دوسرے کو دل کے دکھڑے سناتے رہے ،ذرائع
September 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز)بیگم کلثوم نواز کے ختم قل کے موقع پر دو سیاسی بڑوں کی ملاقات ہوئی ۔ میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری نے سر جوڑ کر دل کی باتیں کیں اور اپنے دکھڑے ایک دوسرے کو سنائے۔ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل نے ماضی  کے چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کو ایک مرتبہ پھر ملادیا ۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں جاتی امرا میں نواز شریف سے تعزیتی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات  دونوں بڑے ایک دوسرے کوماضی اور حال کے تلخ  تجربات بتاتے رہے  ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ  وہ جب جیل میں تھے  تو  والدہ کی بیماری  پر پیرول کی پیشکش کے باوجود  رہائی قبول نہیں کی ،  تاہم  ہمشیرہ کے اصرار پر  والدہ کی عیادت کے لیے  پیرول پر اسپتال گیا ۔ آصف علی زرداری نے بتایا کہ جب وہ اسپتال پہنچے تو انکی والدہ کی حالت  بگڑ چکی تھی  ،  انہیں والدہ کی آنکھ سے ٹپکنے والا آنسو آج بھی تکلیف دیتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف علی زرداری کو بتایا کہ وہ عملی طورپر قید تنہائی میں ہیں اور انکی  بیرک کے ساتھ والے تمام کمرے بھی خالی رہتے ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ اپنی بیٹی مریم نواز  سے بھی ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ہی ملاقات کا موقع ملتا ہے  ۔