Thursday, April 18, 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11مارچ تک توسیع

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11مارچ تک توسیع
March 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں  آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11مارچ تک توسیع کر دی گئی ۔ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں جب کہ سابق صدر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ کیس کے دیگر ملزم  نمر مجید ، زین ملک  سمیت دیگر  نے بھی عدالت حاضر ہو کر حاضری لگائی  ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں  11 مارچ تک توسیع کی گئی جبکہ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول ملزمان کو فراہم کردی گئیں۔ اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کو پیش نہیں کیا گیا  ،ملیرجیل حکام نے انورمجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا  اور بتایا کہ ڈاکٹروں نے انورمجید کو سفر سے منع کیا ہے ۔