Friday, March 29, 2024

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کی درخواستیں مسترد

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کی درخواستیں مسترد
August 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اڈیالہ جیل کے مہمان آصف علی زرداری اور فریال تالپور چاہیں تو اپنے اخراجات پر تمام سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہفتے میں دوبار فیملی کو ملنے کی اجازت ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا کہ سرکاری خرچ پر ملزمان کو اے کلاس کی سہولیات نہیں دی جا سکتیں ،عدالت درخواست مسترد کرتی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے اپنے خرچ پر اضافی سہولیات کی سابق صدر اور انکی ہمشیرہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور فریج، اے سی، ٹی وی ، کوکر اور اخبار رکھ سکتے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو اپنے خرچ پر ایٹینڈنٹ رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔ عدالت نے فریال تالپور کو اپنے خرچ پر کیتلی، ٹارچ، مچھر مار لائٹ، استری ریڈیو، آئی پوڈ رکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔ عدالت نے پروڈکشن آرڈر پر سندھ اسمبلی جانے کے لیے فریال تالپور کو جیل حکام اور انتظامیہ سے رابطہ رکھنے ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔