Friday, March 29, 2024

آصف زرداری اور بلاول طلبی کے باوجود نیب حاضر نہ ہوئے،وکلاء نے سوالنامہ حاصل کیا

آصف زرداری اور بلاول طلبی کے باوجود نیب حاضر نہ ہوئے،وکلاء نے سوالنامہ حاصل کیا
December 13, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) پارک لین کمپنی کیس میں طلبی کے باوجود  آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب راولپنڈی کے روبرو حاضر نہ ہوئے ، وکلاء فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری پر مشتمل قانونی ٹیم  نے نیب راولپنڈی سے سوالنامہ حاصل کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد وقار کی سربراہی میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے سوالنامہ پی پی رہنماؤں کے وکلا کو تھما دیا،وکلا نے پارٹی سربراہوں کے پیش نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور کیسز کو سیاسی انتقام قرار دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ  نوٹس ہراساں کرنے کے مترادف ہے، یہ کیس نیب کا نہیں ہے، چیئرمین نیب اس کیس کی انکوائری بند کریں، نیب کے  نوٹسز غیر قانونی ہیں وکلاء کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری اور بلاول کاکمپنی کے معاملات سے تعلق نہیں، یہ 2 ہزار 760 کنال زمین ہے، سی ڈی اے کی موجودگی میں زمین کی حد بندی کی گئی۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا پارک لین اراضی کا کیس دیوانی نوعیت کا ہے، نیب اسکی تحقیقات نہیں کرسکتا۔