Friday, April 26, 2024

آصف زرداری اور اس کی بہن نے سندھ کے عوام پر ظلم کیا ، عمران خان

آصف زرداری اور اس کی بہن نے سندھ کے عوام پر ظلم کیا ، عمران خان
July 9, 2018
شہداد کوٹ ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے  شہداد کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور اس کی بہن نے  سندھ کے عوام پر بہت ظلم کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرپشن سندھ میں ہو رہی ہےویسی پورے ملک میں کہیں نہیں ہو رہی ، ہم نے شوکت خانم اسپتال 4ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرلیا مگر سندھ میں اس طرز کا کوئی بھی جدید ٹیکنالوجی کا حامل اسپتال نہیں  بن سکا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ سندھ پر دس سال تک حکومت کرنے والوں نے پیسے لوٹ مار کر بیرون ملک منتقل کر دیئے جب کہ عوام کی صحت اور فلاح کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ اقدام نہ کیا گیا۔