Saturday, April 20, 2024

آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل ، چیئرمین نیب نے شہبازشریف کیخلاف ریفرنس پر دستخط کر دئیے

آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل ، چیئرمین نیب نے شہبازشریف کیخلاف ریفرنس پر دستخط کر دئیے
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس پر دستخط کردئیے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آشیانہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہمارے موکلان بلال قدوائی، امتیاز حیدر ، منیر ضیاء اور علی سجاد کے خلاف ریفرنس فائل ہو چکا۔ بلال قدوائی اور امتیاز حیدر نیب ریمانڈ بھی مکمل کر چکے۔ نیب کو تحقیقات سے کچھ نہیں ملا۔ عدالت سے کیس سننے کی استدعا کر دی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے نہیں چاہتے انصاف کا قتل ہو۔ ایسے کسی شخص کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے جسکا جیل جانا نہیں بنتا۔ ریفرنس دائر ہونے کے بعد سارے کیس کو ایک ساتھ سنیں گے۔ نیب تفتیشی افسر بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیئے گئے۔ عدالت نے سرما تعطیلات کے بعد کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔