Thursday, April 18, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر ، شہبازشریف، سمیت 13 افراد نامزد

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر ، شہبازشریف، سمیت 13 افراد نامزد
December 22, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا جس میں شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس کی تفصیلات 92 نیوز کو موصول ہع گئی۔ تفصیلات کے ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈویلپمینٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اختیار حاصل کئے اور پی ایل ڈی سی کو غیر قانونی طور پر کہا کہ آشیانہ کا منصوبہ ایل ڈی اے کو دیا جائے جبکہ اس وقت  ایل ڈی اے کی سربراہی شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ کر رہے تھے۔ ریفرنس کے مطابق لطیف اینڈ سنز کمپنی کا کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر منسوخ کرکے پبلک پارٹنرشپ کے تحت ٹھیکہ منظور نظر بسم اللہ انجنیئرنگ کو دیا گیا۔ شہباز شریف کے اس اقدام سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد نے غیرقانونی طور پر من پسند کمپنی کو نوازنے کی کوشش کی تو وہیں شہباز شریف نے پی ایل ڈی سی کے بڈنگ پراسس کو روکنے کا حکم بھی دیا جبکہ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔