Friday, May 17, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی ‏

آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی ‏
April 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  عدالت پیش ہوئے ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کی جانب سے حاضری کی استثنی کی درخواست  منظور کر لی گئی ، احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،فیروزپور روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا جس سے  شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، شہباز شریف نے سارا ملبہ بیورو کریسی پر ڈال دیا

جج نجم الحسن بخاری کی رخصت کے باعث سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی گئی عدالت سے واپسی پر حمزہ شہباز نے ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔  انکا کہنا تھا حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آتی،گھر سے آتے ہوئے ملک کے لئے دعا کر رہا تھا، آج ملکی معاشی حالات اس قدر خوفناک ہیں کوئی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار نہیں۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ممالک اکٹھے ہو رہے ہیں، ملک کو اس وقت اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے ،لیکن عمران خان کو  اپوزیشن کو ستانے کے علاوہ  اور کوئی کام نہیں آتا۔