Thursday, April 25, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، نیب نے شہباز شریف سے ایک گھنٹہ 40منٹ تک تفتیش کی

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، نیب نے شہباز شریف سے ایک گھنٹہ 40منٹ تک تفتیش کی
August 20, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) نیب کی ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں  تیزی سے جاری ہیں ، نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف کے گرد شکنجہ مزید کس دیا۔ نیب کے طلب کرنے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف  نیب میں پیش ہوئے جہاں ان سے  تحقیقاتی ٹیم نے  آشیانہ  اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل  میں کروڑوں روپے کی کرپشن  سے متعلق ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کرپشن سے متعلق سوالوں کے جواب دینے کی بجائے اپنے ترقیاتی کام گنواتے رہے ، جب کہ ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کی جانب سے کئے جانے والے انکشافات کے حوالےسے بھی سوالات کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے  شہباز شریف سے پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل سے متعلق بھی سوالات کئے ، شہباز شریف نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈ بھی جمع کروادیا ۔ نیب کی جانب سے تفتیش کرنے کے بعد شہباز شریف چلے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب شہباز شریف کو دوبارہ بھی طلب کر سکتا ہے ۔