Friday, April 19, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، فواد حسن فواد کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، فواد حسن فواد کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
July 6, 2018
لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت نے طاقتور ترین فواد حسن فواد کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈدے دیا۔ احتساب کے بڑے کیس کی سماعت ہوئی اور بڑا فیصلہ آگیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکاچودہ روزہ جسمانی ریمانڈدے دیا گیا۔ نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں  پیش کرکے پندرہ روزرہ یمانڈ کی استدعا کی۔ فواد حسن فواد کے وکیل نے اپنے مؤکل کا سرکاری اسپتال سے معائنہ کرانے کی درخواست کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی شواہد ریکارڈ نہیں کئے گئے نہ کوئی گواہ بلایا گیا، جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔ نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری امپلیمنٹیشن برائے وزیر اعلیٰ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکو آشیانہ پراجیکٹ کا کنٹریکٹ معطل کرنے کے غیر قانونی احکامات جاری کئے۔ سابقہ دور حکومت میں سب سے طاقتور سمجھے جانے والے بیوروکریٹ فواد حسن فواد پر مہنگے موبائل ہیلتھ یونٹ خریدنے، جعلی این او سی کےذریعےنو سی این جی اسٹیشنزکی منتقلی کا الزام ہے۔ نیب نے ملزم کو متعدد مرتبہ طلب کیا مگر وہ صرف تین بار پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق فواد حسن فواد کے اقدامات سے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا، گرفتاری کے بعد ان سےڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی مگروہ تفتیشی ٹیم کومطمئن نہ کرسکے۔