Thursday, April 25, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، عدالت کا ملزموں کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، عدالت کا ملزموں کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
July 13, 2019
لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے ملزموں کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ شہبازشریف کمر درد کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ شریک ملزموں فواد حسن فواد، احد چیمہ ،شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کر دی گئی۔ کیس کی کارروائی سے قبل عدالت کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ کسی بھی ناخوشگوار حالات پر قابو پانے کیلئےاینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔ جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تار اور کنٹینرز کھڑے کرکے سیل کیا گیا تھا۔ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا۔ راستے بند ہونے سے شہریوں اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔