Wednesday, May 1, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، شہباز شریف 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، شہباز شریف 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
October 16, 2018
لاہور (92 نیوز) آشیانہ اقبال اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ دے کر انہیں نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں شہباز شریف کو 10 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کی طرف سے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا گیا، مزید ریمانڈ دیا جائے۔ نیب پراسکیوٹر کا مؤقف تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تفتیش کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ نیب کے دس روز کے دوران کیا تفتیس کی؟۔ شہبازشریف نے خود لائل دیتے ہوئے کہا کہ تین روز تک تفتیش کے لئے کوئی افسرنہیں آیا۔ نیب نے جتنی مرتبہ بلایا خود پیش ہوا، سوالنامے کے مکمل جواب دیئے۔ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروزر میں نیب آفس سے احتساب عدالت لے جایا گیا۔ احتساب عدالت کے باہر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ عدالت کو جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے۔ مریم اورنگزیب سمیت ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر کرفیو لگا دیا گیا۔ شہبازشریف کے چودہ روزہ ریمانڈ میں دو روزہ راہداری ریمانڈ بھی شامل ہے۔ کیس کی مزید سماعت تیس اکتوبر کو ہو گی۔