Friday, March 29, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، احد خان چیمہ 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، احد خان چیمہ 15 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل منتقل
May 21, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈی احد خان چیمہ کو احتساب عدالت  نے 15 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیج دیا ۔ نیب کے تفتیشی  افسران کے مطابق  احد چیمہ کے لیپ ٹاپ  سے اہم معلومات  حاصل کی  ہوئیں ہیں  جبکہ احد چیمہ   کے بھائی کے نام پر اکاؤنٹ میں 2 لاکھ کی ٹرانزیکشن  ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ احتساب عدالت  لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ  اور انکے مبینہ ساتھی شاہد شفیق کو  پیش کیا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ کے  پرسنل  لیپ ٹاپ  سے کیس کے حوالے سے متعلقہ مواد ملا ہے جس کے مطابق  ایسی بہت سی ٹرانزیکشن   ہوئی ہیں جن کو خفیہ رکھا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احد چیمہ  کے بہنوئی منصور نے  اپنے لیے خصوصی طور پر گاڑی بک کروائی جس کے لیے کار سینٹر  کے مالک کو ڈھائی کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ  کیس کے حوالے سے اگر کچھ نئی چیز سامنے  آئی ہے تو عدالت کو اس سے آگاہ کیا جائے ؟ وکیل استغثاثہ  نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے بھائی کے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ ڈالرز کی  ٹرانزیکشن ہوئی جس کے علاوہ کروڑوں کی مالیت کی جائیداد کا بھی انکشاف ہوا ہے، جبکہ وکیل صفائی نے موقف احتیار کیا کہ تمام تر اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلئیرڈ کیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے تمام مقدمات میں احدچیمہ اور شاہد شفیق کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیج دیا۔