Friday, April 26, 2024

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کاسی ای او وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے راضی ،ذرائع

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کاسی ای او وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے راضی ،ذرائع
July 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آشیانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے سی ای او عارف بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے راضی ہوگئے۔ عارف بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد حسن فواد نے دباؤ ڈال کر لطیف کنسٹرکشن کا ٹھیکہ منسوخ کرایا۔ دوسری جانب صاف  پانی  کرپشن  کیس میں  لاہور کی احتساب عدالت نے ملزم  قمرالاسلام کے جسمانی ریمانڈمیں14 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے ملزموں کو23جولائی کو دوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا۔