Tuesday, May 7, 2024

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس ، شہبازشریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس ، شہبازشریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
November 10, 2018
لاہور (92 نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ملزم شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ شہباز شریف کو اسلام آباد سے لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ایئرپورٹ سے نیب کی ٹیم ملزم شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچی۔ دوران سماعت پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس اور بطور اپوزیشن لیڈر مصروفیات کے باعث تفتیش مکمل نہیں کر سکے جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حلفا کہتا ہوں کہ پروڈکشن آرڈر کے دوران بھی مجھ سے تفتیش کی جاتی رہی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احد چیمہ نے خود ایک فزیبیلیٹی رپورٹ بنائی جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو فزیبیلیٹی رپورٹ سے آگے بڑھنے کا بھی کہا۔ کمرہ عدالت میں تفتیشی افسر اور شہباز شریف کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ شہباز شریف سے تفتیش کے لیے گیا تو انہوں نے مجھے آنکھیں نکال کر کہا کہ مجھ سے تفتیش کیوں کرنی ہے جس پر شہباز شریف نے الزام سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔