Wednesday, May 8, 2024

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی
September 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیشی کے لیےعدالت پہنچے تو کارکنوں نے استقبال کیا۔ عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کی طرف سے انکے وکیل ایڈووکٹ نواز پیش ہوئے۔ نصرت شہباز کی جانب سے مقرر کردہ نمائندے نواز کو ریفرنس کی کاپی فراہم کی گئیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے تمام ملزمان کو طلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ، عظمی بخاری اور خواجہ عمران نذیر بھی احتساب عدالت پہنچے۔ میڈیا سے بات چیت میں عظمی بخاری نے کہا کہ  کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عوام نے حکمرانوں کو مسترد کر دیا۔ ان لوگوں میں شرم نہیں، پٹرول مہنگا کرکے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے احد چیمہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد شہبازشریف اور حمزہ شہبازعدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔