Thursday, April 25, 2024

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل،ندیم ضیا اورخالد حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری

آشیانہ اقبال  ہاؤسنگ اسکینڈل،ندیم ضیا اورخالد حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری
January 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس میں ندیم ضیا اور خالد حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں موجود ہیں۔ عدالت نے کہا کہ شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ صرف اسمبلی سیشن کے ختم ہونے تک کیا تھا، اس کے بعد  کیوں پیش نہیں کیا گیا،عدالت اس طرح اندھیرے میں نہیں رہ سکتی۔