Friday, May 17, 2024

آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کے ریفرنسز پر آج سماعت ہوگی

آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کے ریفرنسز پر آج سماعت ہوگی
April 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آشیانہ اقبال اور رمضان شوگرملز کے ریفرنسز پر آج سماعت ہوگی ،احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے آج  شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مزید دو گواہوں کے بیان قلمبند ہونگے۔ رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے جب کہ شہباز شریف کی جانب سے علاج کے لئے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ۔ عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا شہباز شریف بیرون ملک  گئے ہیں ،  جس پر شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں ۔

جہانگیر ترین کا قوم کو احتساب کا بھاشن قیامت کی نشانی ہے ، حمزہ شہباز

عدالت کہا تھا کہ کیا شہباز شریف کو عدالتی اجازت کے بغیر ملک سےباہر جانا چاہئے تھا۔ وکیل شہباز شریف نے بتایا تھا کہ موکل کا نام ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا ہے ،  8 مئی تک چیک اپ کرانا ہے  اس لئے تین ہفتوں کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تو کوئی بات کہ باہر جا کر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھیج دی گئی ۔ دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے  حمزہ کے عدالت سے جانے کی درخواست کی  تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی  تھی۔