Friday, March 29, 2024

آشیانہ اقبال اسکینڈل،نیب کی شہبازشریف کیخلاف تحقیقات مکمل ،ریفرنس تیار

آشیانہ اقبال اسکینڈل،نیب کی شہبازشریف کیخلاف تحقیقات مکمل ،ریفرنس تیار
December 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نیب  نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف تحقیقات مکمل کر لیں ۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف تحقیقات کی تکمیل کے بعد ریفرنس بھی تیار کر لیا گیا۔ نیب کی جانب سے آشیانہ اقبال اسکینڈل کا ریفرنس  احتساب عدالت میں دائر کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔  چیئرمین نیب کی جانب سے منظوری کی صورت میں ریفرنس کو احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا۔ شہبازشریف راہداری ریمانڈپراسلام آباد میں موجودہیں جہاں پمزمیں ڈاکٹرز نے ان کاطبی معائنہ کیا۔ دوسری جانب  سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف قبضے  کی درخواست نیب کو موصول ہو گئی ۔متاثرہ شخص طاہرعلی نے الزام لگایا ہے کہ عمران علی یوسف نے2013میں اس کے گھرپرزبردستی قبضہ کرلیا۔