Friday, March 29, 2024

آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس، شہباز شریف کمر درد کے باعث اجازت لیکر واپس چلے گئے

آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس، شہباز شریف کمر درد کے باعث اجازت لیکر واپس چلے گئے
July 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت  میں  نامزد ملزم شہبازشریف احتساب عدالت لاہور میں پیش  ہوئے ، کمر درد کے باعث اجازت لے کر جلد واپس چلے گئے ۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کے سامنے تفتیشی رپورٹ پیش کی ۔ شہبازشریف کے وکیل نے اپنے مؤکل کی کمرمیں تکلیف کوجواز بناکرجانے دینے کی اجازت کی استدعاکی ، عدالت کارروائی کے دوران شہبازشریف کوروکے رکھاپھر جانے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی گواہ سدرہ منصور کا بیان قلمبند کرلیا ، نیب کی جانب سے خاتون  گواہ  سے وکیل صفائی نےبھی سوالات کئے ، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گواہ غلام مصطفیٰ کابیان بھی قلمبند کیاگیا۔ شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی، ن لیگی کارکنوں کی تعداد نہ ہونے کے برابرتھی،نعرے بھی نہیں  لگائے گئے۔ سماعت کے دوران شہباز شریف اور احد چیمہ  سرگوشیاں بھی کرتے رہے ،  کچھ دیر بعد اجازت ملنے پر شہبازشریف چلے گئے۔