Tuesday, May 21, 2024

آشیانہ اقبال اسکینڈل ، شہباز شریف و دیگر پر فرد جرم عائد

آشیانہ اقبال اسکینڈل ، شہباز شریف و دیگر پر فرد جرم عائد
February 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آشیانہ اقبال اسکینڈل میں لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ آشیانہ اقبال اسکینڈل میں فواد حسن فواد ، احد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت 10 ملزم  شامل ہیں ، عدالت نے تمام پر فرد جرم عائد کی ۔ عدالت نے  ملزمان کو بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا  ، دوران سماعت شہبازشریف کے وکلاء کی نیب پراسیکیوٹر سے تلخ کلامی  بھی ہوئی جس پر عدالت نے سرزنش کردی۔ دوسری جانب ملزمان نے صحت جرم سے  انکار کر دیا۔ ادھر  لیگی ایم این اے کے سر پر پروٹوکول کا بھوت سوار رہا ۔ احتساب عدالت کےباہر پولیس افسر سے بحث و تکرار کر ڈالی ۔ مسلم لیگ ن ک ےرہنما پرویز ملک کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روکا گیا تو وہ غصے میں آگئے  اور کہا کہ جو اندر جا رہے ہیں وہ آپ کے رشتہ دار ہیں ۔ ادھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا گیا ، ریفرنس میں  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے ۔ نیب کے مطابق رمضان شوگر ملز کیلئے 10 کول میٹر طویل نالہ تیار کیا گیا ، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔