Friday, March 29, 2024

آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب سپریم کورٹ سے رجوع کریگا

آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب سپریم کورٹ سے رجوع کریگا
March 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب سپریم کورٹ سے رجوع کریگا۔ نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ، نیب لاہور کی جانب سے کیس نیب ہیڈ کوارٹرز ارسال کر دیا گیا ہے ۔ آشیانہ اسکینڈل سے متعلق نیب کی جانب سے  رواں ہفتے ہی اپیل  سپریم کورٹ میں فائل کی جائے گی ۔