Thursday, September 19, 2024

آشیانہ اسکیم میں مبینہ کرپشن ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ بورڈز کے ڈائریکٹرز کو نوٹس جاری

آشیانہ اسکیم میں مبینہ کرپشن ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ بورڈز کے ڈائریکٹرز کو نوٹس جاری
February 19, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) نیب نے لاہور کی آشیانہ  ہاؤسنگ اسکیم  میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر کارروائی تیز کر دی ۔ نیب نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ بورڈز کے ڈائریکٹرز کو  نوٹس جاری  کردیا ہے ۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے نیب نے گھیرا تنگ کر دیا  ،  سابق چیف انجینئر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم  نیب لاہور میں پیش ہوئے  اور نیب ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے ۔

اسی حوالےسے پہلے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو نیب آفس بلا کر تحقیقات کی گئیں ، اس کے بعد وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ، جن کے متعلق نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جوابات سے نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے اور انہیں دوبارہ بھی بلایا جا سکتا ہے ۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی نیب میں طلب کیا گیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے ۔ پیر کے روز سابق چیف انجینئر آشیانہ اقبال بھی نیب میں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ کو بھی طلبی کو نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے اور وہ ایک دو دن میں نیب آفس پیش ہوں گے۔

 نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں جس کو بھی بلانے کی ضرورت محسوس ہوئی بلائیں گے۔