Saturday, April 20, 2024

آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺ نہیں، چیف جسٹس

آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺ نہیں، چیف جسٹس
November 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے آسیہ بی بی کے کیس میں ریمارکس دیئے کہ آسیہ بی بی کے کیس کا فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسولﷺ نہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کی سماعت کے دوران کہا محمدﷺ کے بغیر مسلمانوں کے ایمان کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ رسولﷺ کی توہین کسی کیلئے قابل برداشت نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کئی ججز بینچ میں بیٹھے درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔ ناموس رسالتﷺ پر شہید ہونے کیلئے بھی تیار ہیں۔  ناموس رسالتﷺ کا کیس نہ بنتا ہو تو سزا کیسے دیں؟۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کے فیصلے میں دین کا سارا ذکر کیا۔ فیصلے کا آغاز کلمے سے کیا گیا۔ صرف مسلمانوں کے قاضی نہیں، ہر پاکستانی شہری کے قاضی ہیں۔ انہیں نہیں معلوم باہر حالات کیا ہیں؟۔