Sunday, May 19, 2024

آسیہ بی بی کیس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

آسیہ بی بی کیس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 2, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  آسیہ بی بی کیس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج کو ہر معاملے میں لانا افسوسناک ہے۔ ہم بہت برداشت کر رہے ہیں۔ ہمیں وہ قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے جس کی آئین ہمیں اجازت دیتا ہے۔ دینی جماعتوں سے اپیل ہے لیگل پروسس کا حصہ بنیں۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 برس سے عدالتوں میں چل رہا ہے ،بہتر ہو گا کہ آسیہ مسیح کے معاملے میں قانونی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔