Sunday, September 8, 2024

آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا

آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرا دیا
March 23, 2016
سری نگر (92نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔ خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے سری نگر میں مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیے جبکہ فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔ بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر میں یوم پاکستان کے موقع پر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہر ادیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے آسیہ اندرابی اور ان کے حامیوں نے سری نگر کے مختلف مقامات پر پاکستا نی پرچم آویزاں کیے جبکہ یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف مقامات پر پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ اب بھارتی بھلا اس بات کو کیسے سمجھیں گے کہ یہ تو ایک لکیر ہے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل تو ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے آئے ہیں جبھی تو کشمیری پاکستان سے اس محبت کے اظہار میں کبھی پیچھے نہیں رہتے۔ سری نگر میں حریت رہنما آسیہ اندرابی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ بھارتی فوج اور پولیس نے کشمیریوں کی ریلیاں روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے رکھے جس سے مقبوضہ کشمیر کے متعدد شہروں میں صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔ asiya ANDRABI