Wednesday, May 8, 2024

آسکرز ایوارڈز کی تقریب، پیراسائٹ نے چار ایوارڈز جیت لئے

آسکرز ایوارڈز کی تقریب، پیراسائٹ نے چار ایوارڈز جیت لئے
February 10, 2020
لاس اینجلس ( 92 نیوز) فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرز ایوارڈز  کی تقریب  میں جنوبی کورین فلم پیراسائٹ نے چار ایوارڈ جیت کر میلہ لوٹ لیا، خونی جوکر ایک بار پھر بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑا، جیوڈی  کی رینی زیلویگر بہترین اداکارہ قرار پائیں، بریڈ پٹ بھی آسکر لینے والے خوش قسمت افراد میں شامل ہوگئے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں سجی  92ویں آسکرز ایوارڈز  کی رنگا رنگ شام، دیدہ زیب لباس زیب تن کیے فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ [caption id="attachment_266303" align="alignnone" width="778"]parasite 2 آسکرز ایوارڈز ‏ ‏ پیراسائٹ ‏ لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز جنوبی کورین ‏ آسکرز ایوارڈز کی تقریب، پیراسائٹ نے چار ایوارڈز جیت لئے ‏[/caption] آسکر 2020 میں بہترین فلم کا ایوارڈ جنوبی کوریا کی پیراسائٹ کو ملا جس نے بہترین ڈائریکٹر کے علاوہ اوریجنل اسکرین پلے اور انٹرنیشنل فیچر میں بھی بازی جیت لی۔ خونی جوکر کا روپ دھارنے والے جوآکوئین فونکس بہترین اداکار قرار پائے  جو اس سے قبل گولڈن گلوب اور بافتا جیسے ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔ [caption id="attachment_266299" align="alignnone" width="1028"]خونی جوکر کا روپ دھارنے والے جوآکوئین فونکس بہترین اداکار قرار خونی جوکر کا روپ دھارنے والے جوآکوئین فونکس بہترین اداکار قرار[/caption] فلم جیوڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رینی زیلویگر نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ [caption id="attachment_266298" align="alignnone" width="1002"]فلم جیوڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رینی زیلویگر نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ فلم جیوڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رینی زیلویگر نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔[/caption] اداکار بریڈ پٹ کا بھی قسمت نے خوب ساتھ نبھایا وہ بھی آسکر لینے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔ انہیں یہ ایوارڈ ونس اپان آ ٹائم اِن ہالی ووڈ میں بہترین معاون اداکاری پر دیا گیا۔ [caption id="attachment_266301" align="alignnone" width="993"]اداکار بریڈ پٹ اداکار بریڈ پٹ[/caption] بیسٹ سانگ کا ایوارڈ فلم راکٹ مین کے گانے لو می اگین نے جیتا ، سر ایلٹن جان اور برنی ٹاپن کے مشترکہ گانے نے میلے کی رونقوں کو بھی خوب بڑھایا۔ [caption id="attachment_266300" align="alignnone" width="1007"]بیسٹ سانگ کا ایوارڈ فلم راکٹ مین کے گانے لو می اگین نے جیتا بیسٹ سانگ کا ایوارڈ فلم راکٹ مین کے گانے لو می اگین نے جیتا[/caption] رواں برس کی بہترین اینی میٹڈ فلم دی ٹوائے سٹوری فور قرار پائی، جس میں نٹ کھٹ کھلونوں کی شرارتوں کو دکھایا گیا ہے۔   پہلی جنگ عظیم پر مبنی فلم 1917  بھی آسکر کا میلا لوٹنے میں کامیاب رہی جس نے بہترین سینماٹوگرافی، ساؤنڈ مکسنگ اور ویژول ایفکٹس کی کیٹگریز اپنے نام کیں۔ [caption id="attachment_266297" align="alignnone" width="1052"]پہلی جنگ عظیم پر مبنی فلم 1917  بھی آسکر کا میلا لوٹنے میں کامیاب پہلی جنگ عظیم پر مبنی فلم 1917  بھی آسکر کا میلا لوٹنے میں کامیاب[/caption]