Saturday, May 11, 2024

آسکرز ایوارڈ، فلم ’’ نومیڈ لینڈ ‘‘ نے 6 ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی

آسکرز ایوارڈ، فلم ’’ نومیڈ لینڈ ‘‘ نے 6 ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی
April 26, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں جاری تقریب میں فلم نومیڈ لینڈ بہترین فلم قرار دے دی گئی، نومیڈ لینڈ نے بہترین اداکارہ اور بہترین ہدایت کار سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔ نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم سمیت 6 ایوراڈ اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔

نومیڈ لینڈ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی فرانسس ایم سی ڈورمیڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ انتھونی ہاپکنز کو فلم دی فادر میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

رواں برس آسکرز کی تقریب میں چینی نژاد کلوئی زاؤکو فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین ہدایتکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔