Thursday, March 28, 2024

آسکرایوارڈ کی تقریب میں اعزازات کا غلط لفافہ دینے والے جوڑے کو دھمکیاں ملنے لگیں

آسکرایوارڈ کی تقریب میں اعزازات کا غلط لفافہ دینے والے جوڑے کو دھمکیاں ملنے لگیں
March 3, 2017
  لاس اینجلس(92نیوز)آسکر ایوارڈز کی تقریب  میں اعزازات کا غلط لفافہ دینے والے جوڑے کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں حکام نے  گھر پر سکیورٹی تعینات کردی اورآئندہ ایسی ڈیوٹی نہ دینے کا بھی اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز کی تقریب میں فلم ’مون لائٹ‘ کی جگہ غلطی سے بہترین فلم کا ایوارڈ ’لا لا لینڈ‘ کو دے دیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران مسٹر کلینن نے غلطی سے  بہترین فلم کے نتائج والے لفافے کے بجائےبہترین اداکارہ کے نام والا لفافہ دے دیا تھا جس پر معذرت بھی کی گئی۔  فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے  میں ہونے والی اس تاریخی غلطی پر انتہائی سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو اعزازات کی تقسیم کے لفافوں کے ذمہ دار جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیدی ہیں۔ سماجی رابطے پران  دونوں کے نام پتے اور خاندان کی تفصیلات تک شائع کردیں۔ ادھر اکائونٹینسی فرم پرائس واٹر ہاؤس کوپر کا کہنا ہے کہ بریئن کلینن اور مارتھا روئز کے گھر پر سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔  ان دونوں کو آئندہ آسکرز کی کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی جبکہ ان کی ملازمتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔