Friday, April 26, 2024

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ گوینتھ پالٹرو نے طلاق کیلئے  کیس دائر کر دیا

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ گوینتھ پالٹرو نے طلاق کیلئے  کیس دائر کر دیا
April 22, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اداکارہ گوینتھ پالٹرو نے اپنے گلوکار شوہرکرس مارٹن سے اختلافات شدت اختیار کر جانے پر طلاق کیلئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ  گوینتھ پالٹرو اور کرس مارٹن نے ایک سال پہلے اپنے اختلافات کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ نے اب لاس اینجلس کی عدالت میں طلاق کا کیس دائر کر دیا ہے اور اس کی وجوہات  ناقابل مفاہمت اختلافات بیان کی ہے۔ گوینتھ اور کرس مارٹن کی شادی دسمبر دو ہزار تین کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ایپل اور موسس مارٹن ہیں۔ کیس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی نگہداشت دونوں کی مشترکہ  ذمہ داری ہو گی۔ دونوں پچھلے ایک سال سے الگ زندگی گزار رہے تھے۔