Thursday, March 28, 2024

آسٹرین خاتون کیخلاف توہین رسالت کی سزا برقرار

آسٹرین خاتون کیخلاف توہین رسالت کی سزا برقرار
October 26, 2018
پیرس (92 نیوز) یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے آسٹرین خاتون کیخلاف توہین رسالت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریا کی عدالت نے دو ہزار گیارہ میں خاتون کو توہین رسالت کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ خاتون نے سزا کیخلاف فرانسیسی شہر سٹراسبرگ میں قائم یورپی عدالت برائے انسانی حقوق سے رجوع کیا جس نے آسٹرین عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ سات ججوں نے متفقہ فیصلے دیتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتی۔ آسٹرین عدالت نے آزادی اظہار کیساتھ دوسروں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آزادیِ اظہار کی جائز حدوں سے تجاوز کرتی ہے، اس کی وجہ سے تعصب کو ہوا مل سکتی ہے اورمذہبی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔