Monday, September 16, 2024

آسٹرین انجینئرز نے ہر گھنٹے بعد شکل بدلنے والی ٹیکنالوجی کی شاہکار عمارت بنا ڈالی

آسٹرین انجینئرز نے ہر گھنٹے بعد شکل بدلنے والی ٹیکنالوجی کی شاہکار عمارت بنا ڈالی
August 1, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریامیں ایک عمارت ایسی ہے جس کی دیواریں حرکت کرتی ہیں۔ یہ عمارت ہر گھنٹے بعد شکل بدل لیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں کائیفیرٹیکنی شوروم نامی یہ عمارت کسی کوبھی حیران کرنے کے لیے کافی ہے جس کی دیواریں ساٹھ منٹ کے بعد خودکار طور پر اپنی شکل بدل لیتی ہیں۔ austria1 آسٹریاکے علاقے سٹیریا میں واقع اس عمارت کی تعمیر کے لیے ایسے پینلز کا استعمال کیا گیا جو خودکار طور پر حرکت میں آکر بلڈنگ کی شکل بدلتے ہیں۔ ہر گھنٹے بعد اگر اس عمارت کو دیکھاجائے تو اس کا بیرونی چہرہ تبدیل ہوتا نظر آئے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کو کنٹرول کرنا یا ان سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے مگریہ چیزاسے حیران کن بنا دیتی ہے۔ austria2 ان دیواروں کو خود بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاکہ اندر موجود افراد اسے اپنی مرضی کی شکل میں ڈھال سکیں۔ اس انوکھی عمارت کو دوہزار سات میں تعمیر کیا گیا جس کے باہر ایک سو بارہ دھاتی پینلز لگے ہیں جو اسے منفرد بناتے ہیں۔ austria3