Sunday, May 5, 2024

آسٹریلین کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی

آسٹریلین کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی
January 11, 2019
کینبرا (92 نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔ آسٹریلین کرکٹرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔ آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت درست ہے یا نہیں اسکا فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کرے گا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا ہوں ، وہاں کرکٹ کھیلنا میرے لیے زیادہ مختلف نہیں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال مارچ میں ہونے والی 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے کچھ میچز لاہور اور کراچی میں منعقد کروانے کے لیے آسٹریلین کرکٹ بورڈ سے درخواست کر رکھی ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلین کرکٹرز ٹم پین، بن کٹنگز اور جارج بیلی 2017 میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔