Sunday, September 8, 2024

آسٹریلین کرکٹر رائٹر کا ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم کا اعلان، عمران خان کپتان مقرر

آسٹریلین کرکٹر رائٹر کا ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم کا اعلان، عمران خان کپتان مقرر
May 25, 2020

سڈنی ( 92 نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ، آسٹریلین کرکٹر رائٹر نے ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم کا اعلان کر دیا جس کا کپتان عمران خان کو مقرر کیا گیا ۔

پاکستان کے  وزیر اعظم اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے نام ایک اور اعزاز، آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر۔

کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی  ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ریسٹ آف ورلڈ الیون میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون میں ،ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرنیچ،میلکم مارشل کرٹلی امبروز ،ویوین رچرڈز اور برائن لارا شامل ہیں۔

بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر ،سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین  کو بھی  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے  سابق کپتان کمار سنگا کارا اور مرلی دھرن بھی ریسٹ آف ورلڈ الیون کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا الیون کا کپتان 1987ورلڈ کپ کے فاتح کپتان ایلن بورڈر کو مقرر کیا ہے ۔