Sunday, May 5, 2024

آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں کھیلنےوالے پاکستانی کرکٹر فواد خان کا صوابی میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا اعلان

آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں کھیلنےوالے پاکستانی کرکٹر فواد خان کا صوابی میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا اعلان
May 12, 2016
صوابی (92نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پروان چڑھ کر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں اپنی باؤلنگ کا جادو جگانے والے کرکٹر فواد خان نے اپنے آبائی ضلع میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی جانب سے کھیل کر دنیاء کرکٹ میں شہرت پانے والے فواد خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے فواد خان ان دنوں پاکستان میں ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں تقریب کے دوران 92 نیوز سے بات چیت میں فواد خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں شائقین کرکٹ نے ان کی خوب عزت افزائی کی۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے ضلع صوابی میں جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اکیڈیمی قائم کریں گے۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ٹیلنٹ کے لحاط پاکستان آسٹریلیا سے کم نہیں پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک مستقل نظام اور سہولیات کی ضرورت ہے