Thursday, April 25, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس ، کیرولینا نے ہم وطن لوسی کو شکست دیدی

آسٹریلین اوپن ٹینس ، کیرولینا نے ہم وطن لوسی کو شکست دیدی
January 20, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلین اوپن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے ہم وطن لوسی کو شکست دے دی ۔  فاتح کھلاڑی نے اگلے مرحلے کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔

ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا کا مقابلہ ہم وطن لوسی سفارووز کیساتھ ہوا ۔ پہلے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا ۔

 کیرولینا نے تجربے کا فائدہ اٹھا کر سات چھ سے سیٹ اپنے نام کیا ۔

دوسرے سیٹ میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا مگر  ایک مرتبہ پھر قسمت کیرولینا پر مہربان ہو گئی۔ انہوں نے اس بار سات پانچ سے فتح سمیٹ کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کا کٹوا لیا۔