Friday, May 17, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس کا معرکہ ناؤمی اوساکا کےنام

آسٹریلین اوپن ٹینس کا معرکہ ناؤمی اوساکا کےنام
January 26, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) جاپان کی ناؤمی اوساکا نے پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس  کا ٹائٹل اپنے سر سجا لیا، اوساکا نے فائنل میں چیک جمہوریہ  کی پیٹرا کویٹوا کو شکست دی اور رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔ جاپان کی ناؤمی اوساکا نےآسٹریلین اوپن ٹینس  کا  تاج اپنے سر سجا لیا، اوساکا نے فائنل میں  چیک  جمہوریہ کی پیٹرا کویٹوا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ جاپان کی ٹینس پلیئراوساکا نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لیے سر توڑ کوشش کی  لیکن ٹائی بریکر پر  اوساکا نے کامیابی سمیٹی ۔ دوسرے سیٹ میں پیٹرا کویٹوا نے کم بیک کیا اور سات، پانچ سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد جاپان کی ناؤمی اوساکا نے چھ،چار سے کامیابی حاصل کر کے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا۔ اوساکا نے کیرئیر کا دو سرا گرینڈ سلم اپنے نام کیا۔