Sunday, May 19, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، ناؤمی اوساکا اور پیٹرا کویٹوا مدمقابل ہوں گی

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،  ناؤمی اوساکا اور پیٹرا کویٹوا مدمقابل ہوں گی
January 24, 2019
 کینبرا (92 نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور پیٹرا کویٹوا مدمقابل ہوں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں پیٹرا کویٹوا نے امریکہ کی ڈینیئل کولنز کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ پیٹرا نے سات چھ اور چھ صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور جموریہ چیک کی کیرولینا پلیسکوا مد مقابل تھیں۔ اوساکا نے ایک کڑے مقابلے کے بعد دو چھ، چھ چار اور چار چھ سے میچ اپنے نام کیا اور میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل جیتنے والی کھلاڑی ٹائٹل کے ساتھ ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لے گی۔