Monday, May 20, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس ،نواک ، سرینا ولیمز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن ٹینس ،نواک ، سرینا ولیمز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
January 22, 2019
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایکشن  سے بھرپور میچز جاری ہیں ۔  نواک جوکووچ، سرینا ولیمز اور کئی نیشی کوری نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ  بنا لی۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ، کئی نیشی کوری اور سرینا ولیمز نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ ٹاپ سیڈ جوکووچ نے روس کے ڈینیئل کے خلاف میدان مارا،  جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ سات، چھ دو اور چھ تین رہا، سرب اسٹار نے 10 ویں بار ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دونوں کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ ہوا، سرینا نے چھ ایک ،چار چھ اور چھ چار سے میدان مارا۔ جاپان کے کئی نیشی کوری نے اسپین کے پابلو کرینو کے خلاف کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ پانچ گھنٹے جاری رہا۔