Wednesday, May 15, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس میں سرینا ولیمز کا سفر اختتام پذیر

آسٹریلین اوپن ٹینس میں سرینا ولیمز کا سفر اختتام پذیر
February 18, 2021

میلبورن (92 نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس میں سرینا ولیمز کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ سیمی فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے امریکی ٹینس اسٹار کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

اوساکا نے سرینا ولیمز کو چھ، تین اور چھ، چار سے  دھول چٹا کر فائنل کے لیے کوالیفائی  کر لیا۔ سرینا ولیمز پریس کانفرنس کے دوران جذبات پر قابو نہ  رکھ سکیں اورآبدیدہ ہو گئیں۔