Tuesday, May 21, 2024

آسٹریلین اوپن ٹینس ، سرینا ولیمز،نوواک اور راؤنک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

آسٹریلین اوپن ٹینس ، سرینا ولیمز،نوواک  اور راؤنک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
January 19, 2019
سڈنی ( 92 نیوز)آسٹریلین اوپن ٹینس میں کانٹے کے مقابلے میں جاری ہیں ،  سربئین ٹینس اسٹار جوکوچ اور کینڈا کے ملیوس راؤنک نے ایونٹ  کے چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ امریکی ٹینس کوئین سرینا ویلمز کی فتوحات کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ سربئین ٹینس اسٹار نے ایونٹ کے چوتھے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا ، جوکووچ  نے تیسرے مرحلے میں  کینیڈاکے ڈینس کو شکست دی، جوکووچ نے پہلے سیٹ میں چھ ،تین سے کامیابی سمیٹی   ۔ دوسرے سیٹ میں بھی سربئین ٹینس اسٹار نے اچھا کھیل پیش کیا اور چھ ، چار  سے سیٹ جیتا۔ تیسرے سیٹ میں کینڈا کے ڈینس نے واپسی کی کوشش کی اور  چھ ،چار سے سیٹ  اپنے نام کیا۔ اگلے سیٹ میں جوکووچ نے  چھ  صفر سے فتح  سمیٹ کر میچ اپنے نام کیا ۔ دوسرے میچ میں ملیوس راؤنک نے  فرانس کے ہربرٹ کو دھول چٹائی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں سرینا ولیمز نے یوکرائن کی ڈیانا کو   اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔